پی ایس ایل پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی
پشاور زلمی کی جانب سے تمیم اقبال نے 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
پاکستان سپر لیگ کے تیرویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
شارجہ میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے تیرویں میچ میں ایکسپریس نیوز کی ٹیم پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 153 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پشاور نے مطلوبہ ہدف تمیم اقبال کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت باآسانی حاصل کرلیا۔ تمیم اقبال اور محمد حفیظ نے پشاور کو 36 رنز کا آغاز فراہم کیا، حفیظ 14 گیندوں پر 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ پی ایس ایل میں پہلا میچ کھیلنے والے جم ایلن بائے صرف 7 رنز ہی بناسکے اور کامران اکمل بھی 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تاہم تمیم اقبال آخری لمحات تک وکٹ پر موجود رہے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار اد اکیا،تمیم اقبال نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ شاہد یوسف بھی 27 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔
اسلام آباد کی جانب سے سیموئل بدری، سعید اجمل اور محمد سمیع نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد کو بیٹنگ کی دعوت دی، اسلام آباد نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے، شین واٹسن اور شرجیل خان نے ٹیم کو 27 رنز کا آغاز فراہم کیا، واٹسن 19 رنز بنا کر محمد اصغر کی گیند پر بولڈ ہوئے جب کہ شرجیل خان 28 رنز پر شان ٹیٹ کا نشانہ بنے۔ خالد لطیف نے کپتان مصباح کے ساتھ ملکر تیسری وکٹ کے لیے 57 رنز کی شراکت داری قائم کی تاہم مصباح 32 اور خالد لطیف 59 رنز بنا کر وہاب ریاض کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض اور محمد اصغر نے 2،2 جب کہ جنید خان اور شان ٹیٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔