فلم’’بمبئے ویلویٹ‘‘کی ناکامی نے کرن جوہر پراداکاری کے دروازے بند کردیئے

فلم کی ناکامی کے بعدکسی بھی فلم میں کام کرنے کی پیشکش نہیں ہوئی، بالی ووڈ ہدایتکار

فلم کی ناکامی کے بعدکسی بھی فلم میں کام کرنے کی پیشکش نہیں ہوئی، بالی ووڈ ہدایتکار، فوٹو؛ فائل

لاہور:
بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار اور اداکار کرن جوہر نے کہا ہے کہ فلم''بمبئے ویلویٹ'' میں اداکاری کرنا میرے لیے خوفناک تجربہ ہے جس کے بعد کسی بھی فلم میں کام کرنے کی پیشکش نہیں ہوئی ہے۔


بالی ووڈ کے کامیاب سمجھے جانے والے ہدایتکار کرن جوہر نے فلمی دنیا میں اپنے سفر کا آغاز 1998 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم''کچھ کچھ ہوتا ہے'' سے کیا جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور کئی کامیاب فلمیں دیں بلکہ یہی نہیں انہوں نے اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھا لیکن ہدایت کاری کے طرح کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکے جس کا انہوں نے خود اعتراف کیا ہے۔

ہدایتکار کرن جوہر کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ فلم ''بمبئے ویلویٹ'' میں اداکاری کرنا میرے لیے خوفناک تجربہ ہے اسی لیے فلم کی ناکامی کے بعد کسی بھی فلم میں کام کرنے کی پیشکش نہیں ہوئی ہے جب کہ میں ایک اچھے سپورٹنگ کردار کے لیے بے تابی سے منتظر ہوں جو کہ مجھے میری ہی پروڈیوس کردہ فلم''کپو ر اینڈ سنز'' میں بھی نہیں ملا۔
Load Next Story