حصص مارکیٹ میں مندی سے مزید 356پوائنٹس کم ہوگئے

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 356.38 پوائنٹس کی کمی سے31464.16 ہوگیا

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 356.38 پوائنٹس کی کمی سے31464.16 ہوگیا فوٹو: آئی این پی/فائل

بین الاقوامی سطح پرکیپٹل مارکیٹس میں بحرانی کیفیت اور سرمایہ کاروں میں اضطراب کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے جس سے انڈیکس کی4 حدیں بیک وقت گرگئیں اور سرمایہ کاروں کے مزید66 ارب73 کروڑ 84 لاکھ33 ہزار142 روپے ڈوب گئے۔


ماہرین اسٹاک وتاجران کا کہنا تھا کہ کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر92.73 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن خام تیل کی عالمی قیمت کم ترین سطح پر آنے سے مقامی وغیرملکی سرمایہ کاروں میں اضطراب بڑھ گیا ہے ۔

جنہوں نے ممکنہ مزید کمی کے خدشات کے پیش نظر آئل اسٹاکس سمیت انڈیکس کی تمام مستحکم کمپنیوں کے حصص کی بھی آف لوڈنگ کو ترجیح دی،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 356.38 پوائنٹس کی کمی سے31464.16 ہوگیا، کاروباری حجم 7.69 فیصد زائد رہا،12 کروڑ16 لاکھ حصص کے سودے ہوئے، کاروبار337 کمپنیوںتک محدود رہا جن میں75 کے بھاؤ میں اضافہ، 239 کے دام میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Load Next Story