امریکا نے پاکستان کو 8 ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کی منظوری دیدی
پاکستان اور امریکی کمپنی کے درمیان69 کروڑ90لاکھ ڈالر کا معاہدہ طے پاگیا
امریکا نے پاکستان کو آٹھ ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
پینٹاگون کے مطابق امریکی ارکان کانگریس کو جمعرات کو معاہدے سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔ پاکستان اور امریکی کمپنی کے درمیان معاہدے کی رقم 69کروڑ نوے لاکھ ڈالر ہو گی۔ معاہدے سے پاکستان کو درپیش سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ قبل ازیں امریکا نے ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پاکستان میں جاری آپریشن سے شدت پسندوں کو نقصان پہنچا ہے، پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون امریکا کے مفاد میں ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے محکمہ خارجہ میں بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن امریکا اور پاکستان سمیت پورے خطے کے مفاد میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن سے شدت پسندوں کے ٹھکانے متاثر ہوئے ہیں اور شدت پسندوں کی پاکستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں دہشت گرد حملے کرنے کی صلاحیت بھی کم ہوئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ خطے میں سب سے زیادہ دہشت گردی سے پاکستان متاثر ہوا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے میں پاکستان کی معاونت کرنا امریکا کی قومی سلامتی کے حق میں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں قیامِ امن کیلیے پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور امریکہ افغان مصالحتی عمل میں پاکستان کے کردار کا معترف ہے۔ آئی این پی کے مطابق ترجمان نے کہا کہ امریکا ممبئی حملوں کے ذمے داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلیے بھارت کے ساتھ مل کرکام کر رہا ہے۔