بھارت نے پاکستانی مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے آخری ون ڈے کولکتہ سے دہلی منتقل کیا

قبل ازیں بھارت نے موہالی میں میچ رکھنے کی پاکستانی درخواست مسترد کر دی تھی.

قبل ازیں بھارت نے موہالی میں میچ رکھنے کی پاکستانی درخواست مسترد کر دی تھی. فوٹو: فائل

MURIDKE:
بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے سیریز کا آخری ون ڈے کولکتہ سے دہلی منتقل کیا،ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کھلاڑیوں کو سفری مشکلات سے بچانے کیلیے ایسا چاہا تھا۔


تفصیلات کے مطابق ابتدائی شیڈول کے مطابق 3 جنوری کو دوسرا ون ڈے دہلی اور 6 تاریخ کو آخری میچ کولکتہ میں ہونا تھا، پاکستانی بورڈ نے بھارت سے کہا کہ کولکتہ میں تیسرا ون ڈے کھیل کر ٹیم کو دوبارہ دہلی جانا پڑے گا، اگر آخری ون ڈے وہیں منتقل کر دیا جائے تو آسانی ہو گی کیونکہ دہلی سے لاہور کی فلائٹ ایک گھنٹے سے بھی کم وقت کی ہوتی ہے۔

پی سی بی کا یہ جائز مطالبہ بی سی سی آئی نے فوراً منظور کرتے ہوئے سیریز کا شیڈول تبدیل کر دیا اور بعد ازاں حکومت سے اجازت ملنے کے بعد ترمیم شدہ پروگرام ہی جاری کیا گیا، یاد رہے کہ قبل ازیں بھارت نے موہالی میں میچ رکھنے کی پاکستانی درخواست مسترد کر دی تھی، اس کی وجہ میزبانی دینے کے حوالے سے روٹیشن پالیسی کو قرار دیا گیا تھا۔
Load Next Story