ادویات کی قیمتوں میں اضافہ لاہورہائی کورٹ میں چیلنج

قیمتوں میں اضافے کو اضافے کوکالعدم قرار دیا جائے،درخواست میں استدعا

قیمتوں میں اضافے سے ادویات مہنگی ہوجائیں گی،درخواست گزار:فوٹو:فائل

ادویات کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں اشتیتاق چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائرکی گئی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ادویات ساز کمپنیوں نے سیکروں ادویات کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کردیا ہے، قیمتوں میں اضافے سے ادویات مہنگی اورغریب عوام کی پہنچ سے مزید دورہوجائیں گی، اس لئے عدالت عالیہ قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لینے کا حکم جاری کرے۔

واضح رہے کہ کئی کثیرقومی فارما سیوٹیکل کمپنیوں نے ارباب اختیار کی ملی بھگت سے جان بچانے والی اورعام ادویہ کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے.
Load Next Story