کے ای ایس سی کا آپریشن 300 کنڈے منقطع کردیے
گلستان جوہر میں بجلی چوروں نے غیر قانونی پی ایم ٹی وکھمبے بھی نصب کرلیے۔
کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی(کے ای ایس سی) نے گلستان جوہر کے علاقے جہانگیر ٹائون سے300 غیر قانونی کنڈے ہٹادیے اور وہاں اب تک موجود ان غیرمجاز کھمبوں اور پی ایم ٹی کو ہٹانے کے لیے حکومتی سیکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے جس کی وجہ سے بجلی کی کمپنی کو لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے اور اس کام کو طاقتور مقامی عناصر کا تحفظ حاصل ہے۔
کے ای ایس سی کی سروے ٹیموں نے اوجھا کیمپس کے نزدیک واقع جہانگیر ٹائون میں غیر قانونی لو ٹینشن پاور سپلائی نیٹ ورک دریافت کیا، جہاں تقریباً 150 گھروں کو قریبی سمیرا ہائٹس اور شمائل کمپلیکس سے لاکھوں روپے مالیت کی بجلی چوری کرکے فراہم کی جارہی تھی، کے ای ایس سی نے علاقے کے غیر قانونی صارفین کو کئی نوٹسز اور بل بھیجے، کوئی مثبت رد عمل نہ ملنے پر ، کنڈا ہٹانے والی ٹیم نے 300 غیر قانونی کنڈوں کو منقطع کردیا اوربجلی کی اس چوری میں استعمال کیے جانے والے تار قبضے میں لے لیے۔
تاہم علاقے سے تعلق رکھنے والے طاقتور عناصر اب بھی وہاں موجود بجلی کے غیر قانونی انفراا سٹرکچر کی حفاظت کررہے ہیں جو کہ بڑی تعداد میں غیر مجاز کھمبوں اور نجی طور پر نصب کیے جانے والے ایک 250 KVA کے ٹرانسفارمر پر مشتمل ہے، کے ای ایس سی نے صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں سے مناسب سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے کہا ہے تاکہ علاقے میں موجود غیر قانونی نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کیا جاسکے۔