پی ایس ایل لاہور قلندرز نےپشاور زلمی کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی
لاہور قلندرز کی جانب سے کیمرون ڈیلپورٹ نے 78 اور عمر اکمل نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی
پاکستان سپر لیگ کے پندرھویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کودلچسپ مقابلے کے بعد 4رنز سے شکست دے دی۔
شارجہ میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے پندرھویں میچ لاہور قلندرز نے پشارو زلمی کو انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی۔ پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز کو جیت کے لئے 165 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں تمیم اقبال اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا تاہم دونوں اوپنر اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور 28 کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد تمیم اقبال بھی زیادہ دیر کریز پر کھڑے نہ رہ سکے اور 30 رنز پو پویلین لوٹ گئے۔ اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا جب کہ کپتان شاہد آفردی بھی صرف 9 رنز ہی بناسکے تاہم میلان نے جارحانہ انداز اپنایا اور ٹیم کو میچ جتانے کی پوری کوشش کی لیکن 147 کے مجموعی اسکور پر 42 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز بیٹنگ کی دعوت دی تو لاہور نے مقررہ 20 اوورز میں ڈیلپورٹ کے 78 رنز کی شاندار اننگز کے بدولت 164 رنز اسکور کیے، جنید خان نے پچھلے میچ کی طرح اس بار بھی کرس گیل کو بغیر کوئی رنز بنائے پہلے ہی اوور میں پولیین واپس بھیجا جب کہ ان کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے والے اظہر علی نے 25 رنز کی اننگز کھیلی تاہم عمر اکمل اور کیمرون ڈیلپورٹ نے تیسری وکٹ کے لیے 101 رنز کی شراکت داری قائم کی اس دوران ڈیلپورٹ 78 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ عمر اکمل نے اننگز کی آخری گیند پر چوکا مار کر اپنی نصف سنچری اسکور کی وہ 52 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔