ملائیشیا میں منفرد میڈان پاکستان نمائش شروع
63پاکستانی کمپنیاں ملبوسات،ماربل، آلات جراحی،لیدرودیگرمصنوعات پیش کر رہی ہیں
KARACHI:
ملائیشیا میں منفرد میڈان پاکستان نمائش شروع ہوگئی، نمائش کاافتتاح جمعہ کو مڈویلی ایگزیبیشن سینٹر میں کیا گیا، اس موقع پر جشن کا سماں تھا، یہ نمائش ہال 1میں جاری ہے۔
یہ ملائیشیا میں بڑے پیمانے پر لگائی گئی پاکستانی مصنوعات کی پہلی نمائش ہے جس میں 63 پاکستانی نمائش کنندگان گارمنٹس، سلک کاٹن شیفرون و ایمبرائیڈر ملبوسات، ماربل/اونیکس پروڈکٹس، آلات جراحی ودندان، آرائشی آلات، لیدرمصنوعات، زیورات، قیمتی ونیم قیمتی پتھر، پھل وسبزیاں، تیار کھانے، رضائیوں سمیت ہوم ٹیکسٹائل اور دیگر مختلف پروڈکٹس پیش کر رہے ہیں، مذکورہ نمائش کنندگان میں سے بیشتر پہلی بار ملائیشیا آئے ہیں جو یہاں مارکیٹ اور ملائیشین صارفین کی ترجیحات کا جائزہ لیں گے۔
ان کمپنیوں نے یورپ اور شمالی امریکا میں پہلے سے اپنے کاروبار قائم کر رکھے ہیں اور اب سے مشرق میں اپنا بزنس شروع کرنا چاہتی ہیں۔ نمائش کا آغاز میٹریڈ کے سی ای او ذوالکفلی محمود نے کیا، وزیٹرز کی بڑی تعداد نے نمائش میں رکھی مصنوعات دیکھیں، نمائش کے دوسرے روز 2مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، پہلی یادداشت کوالالمپور چیمبر آف کامرس (کے ایل ایم سی سی) اور منتظم کمپنی ایس اے آر جی/ای وی ای سی اواین کے درمیان طے پائی جبکہ دوسرے ایم او یو پر کے ایل ایم سی سی اور سرجیکل انڈسٹری کے نمائندوں نے دستخط کیے۔
نمائش کے دوران دونوں ممالک کے نجی شعبے کے درمیان مختلف کاروباری معاہدے طے پانے کی بھی توقع ہے۔ اس موقع پر صدر نیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن انٹرپرینیورز ملائیشیا ڈاکٹر سوسان، صدر کوالالمپور چیمبرآف کامرس ڈاکٹر شریف الدین موسیٰ، پاکستانی ہائی کمشنر سید حسن رضا، چیئرمین سرجیکل ایسوسی ایشن جہانگیر باجوہ، صدر ویمن چیمبر فریدہ قریشی اور چیئرمین ایس اے آر جی/ای وی ای سی اواین میرناصرعباس نے خطاب کیا۔