افغانستان میں جھڑپوں کے دوران 34 جنگجو سمیت 5 فوجی ہلاک
موٹرسائیکل میں نصب باروداور2خودکش جیکٹس برآمد،27 بارودی سرنگیں تلف کردی گئیں، بھاری مقدارمیں ہتھیاراوراسلحہ بھی ملا
افغان سیکیورٹی فورسزکے تازہ آپریشن میں24طالبان سمیت 34 عسکریت پسند ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے جبکہ11 کوگرفتارکرلیاگیا۔
ہفتے کوافغان میڈیاکے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیکیورٹی فورسزنے ملک کے8 مختلف صوبوں میں آپریشن کیے۔ اس دوران 34 عسکریت پسند ہلاک اور17 زخمی ہوگئے جبکہ 11 کوگرفتارکرلیاگیا۔
سیکیورٹی فورسزنے آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے قبضے سے موٹرسائیکل میں نصب بارود اور2 خودکش جیکٹس بھی برآمد کرلیں جبکہ 27 بارودی سرنگوں کوتلف کردیاگیا جبکہ بھاری مقدارمیں ہتھیاراوراسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ وزارت دفاع نے آپریشن کے دوران 5 افغان فوجیوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے۔