ڈکیتی و دیگر مقدمات میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
ملزمہ کو آئندہ سماعت پرپیش کرنیکا حکم، کوچ لوٹنے کے مقدمے میں گواہ کے بیان قلمبند
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس جاوید احمد کیریو نے اسلحہ ایکٹ، قتل اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں پابند سلاسل محمد علی حاجانو کی جانب سے ڈکیتی کے 5 مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی ہے۔
ملزم نے تھانہ درخشاں کے دو مقدمات، کلفٹن کے ایک اور تھانہ گذری میں درج 2 مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی تھی، فاضل عدالت نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر فیصل عاصم سولنگی کی مخالفت کرنے پر مسترد کی، ملزم کیخلاف درج 30سے زائد مقدمات میںسے 20 سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبید احمد خان نے پروفیسر زیبا ذکیہ قتل کیس میں ملازمہ خالدہ کی غیرحاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مقدمے کے تفتیشی افسر کو عدالت میں طلب کر لیا ہے اور ملزمہ کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے،
دریں اثنا اسی عدالت نے مسافرکوچز کو لوٹنے اور مزاحمت پر قتل کے الزام میں ملوث محمد انور، عمیر، جمیل اور ہارون کے مقدمے میں گواہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر کفایت اﷲ کا بیان قلمبند کرلیا ہے، عدالت نے مقدمے کے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر کیس پراپرٹی اور گواہ محمد باقر کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، استغاثہ کے مطابق 27جون 2010کو ملزمان نے کراسنگ ندی کے قریب الیاس کوچ کے مسافروں کو اسلحے کے زور پر لوٹا تھا جبکہ کنڈیکٹر کی جانب سے مزاحمت کرنے پر اسے ہلاک کردیا تھا۔