وفاقی وزیرداخلہ کے حکم پرسابق اورغیرمتعلقہ افسران کی ذاتی ڈیوٹی پرتعینات311 اہلکارواپس آگئے
مربوط ضابطہ کار بنایا جائے کہ کوئی بھی افسر حکومتی وسائل کو اپنے ذاتی استعمال میں نہ لاسکے، چوہدری نثار
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے بعد سابق اورغیر متعلقہ افسران کی ذاتی ڈیوٹی پر تعینات 311 اہلکار ڈیوٹی پر واپس آگئے جب کہ 24 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔
ترجمان وزارات داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق غیرمتعلقہ اور سابق افسران کی ذاتی ڈیوٹی پرتعینات پولیس اورایف سی کے 311 اہلکاردوبارہ واپس آگئے ہیں جب کہ 24 اہلکاروں کو غیر حاضری کی بنا پر معطل کردیا گیا ہے ۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے احکامات جاری کئے ہیں کہ معطل کئے گئے اہلکار اگر ایک ہفتے کے اندر اپنی ڈیوٹی پر واپس نہ آئے تو ان کی تنخواہیں بند کرکے نوکری سے برخاست کردیا جائے جب کہ ڈیوٹی پر واپس آنے والے 311 اہلکاروں سے تفتیش کی جائے کہ بار بار ہدایت جاری ہونے کے باوجود گزشتہ کئی سالوں سے سرکاری ڈیوٹی سے کیوں غیرحاضرتھے۔
وزیرداخلہ نے اہلکاروں کی تنخواہواں سے متعلق آئی جی اسلام آباد اور کمانڈنٹ ایف سی سے بھی جواب طلب کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ سرکاری خزانے کو ذاتی مفادات کے لئے کیوں اور کس طرح استعمال کیا گیا اورآئندہ ایسا واضح اورمربوط ضابطہ کار بنایا جائے کہ کوئی بھی افسر حکومتی وسائل کو اپنے ذاتی استعمال میں نہ لاسکے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے سرکاری ڈیوٹی سے غیرحاضراہل کاروں کی واپسی کے لیے سخت احکامات جاری کئے تھے.