ایل این جی درآمد سے سی این جی شعبہ بحال ہوگا غیاث پراچہ

معاہدے سے سیکڑوں سی این جی اسٹیشنز کو چلانے میں مدد ملے گی جو گزشتہ ایک سال سے بند پڑے ہیں، غیاث پراچہ

معاہدے سے سیکڑوں سی این جی اسٹیشنز کو چلانے میں مدد ملے گی جو گزشتہ ایک سال سے بند پڑے ہیں، غیاث پراچہ فوٹو: فائل

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے اس اعتماد کااظہار کیا ہے کہ قطر سے ایل این جی درآمد کی مدد سے سی این جی کے شعبے کی بحالی میں مدد ملے گی اور اس سے ملک میں توانائی کے بحران کا خاتمہ ہوگا۔


اتوار کو یہاں جاری بیان میں اے پی سی این جی اے کے چیئرمین غیاث پراچہ نے کہا کہ ایل این جی کی درآمد سے توانائی کی قلت کے خاتمے کی حکومتی کوششوں کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے سیکڑوں سی این جی اسٹیشنز کو چلانے میں مدد ملے گی جو گزشتہ ایک سال سے بند پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 16 ارب ڈالر کا ایل این جی کا معاہدہ ایک تاریخی اقدام اور موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے کیونکہ اس سے ملک میں25 فیصد توانائی کی قلت کاخاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سی این جی ایک ماحول دوست ایندھن ہے جو پٹرول کے مقابلے میں30 فیصد تک سستا ہے۔ ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز کی بحالی سے تقریباً ڈھائی لاکھ افراد کو دوبارہ روز گار ملے گا۔
Load Next Story