اقوام متحدہ کی ٹیم پر حملہ کرنیوالے پولیس کی گرفت سے باہر
پکڑے گئے 6 مشکوک افراد سے تفتیش جاری ہے، اہم پیشرفت ہوگی، پولیس
سہراب گوٹھ میں اقوام متحدہ کی پولیو مانیٹرنگ ٹیم پر حملہ کرنے والے ملزمان گرفتار نہ کیے جاسکے، پولیس کا کہنا ہے کہ 6 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر شامل تفتیش کیا گیا ہے اور پوچھ گچھ جاری ہے اور جلد ہی کیس میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق منگل 17 جولائی کو سہراب گوٹھ کے علاقے افغان بستی میں اقوام متحدہ کی پولیو مانیٹرنگ ٹیم کی گاڑی نمبر X-683686 میں سوار ڈاکٹر ڈیڈو ولد برائوجا اپنے پاکستانی ڈرائیور محمود احمد کے ہمراہ جارہا تھا کہ دو مسلح ملزمان نے گاڑی روکنے کی کوشش کی اور نہ روکنے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر ڈیڈو پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ اس کا ڈرائیور بھی معمولی زخمی ہوگیا تھا، دونوں کو فوری طور پر قریبی واقع نجی اسپتال پہنچایا گیا جس کے بعد انھیں اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا،
پولیس نے واقعے کا مقدمہ مضروب محمود احمد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیا ہے، ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ ڈی ایس پی افتخار لودھی نے کہا کہ جلد ہی ملزمان قانون کے کٹہرے میں ہوں گے، تفتیشی افسر انسپکٹر اسلم نے بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لیا تھا ، پولیس نے شک کی بنیاد پر 6 افراد کو سہراب گوٹھ کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا جنھیں شامل تفتیش کیا گیا ہے، تفتیشی افسر اسلم کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور کیس میں جلد ہی اہم پیش رفت متوقع ہے۔