حج 2016 اخراجات میں 22 ہزار روپے اضافے کی تجویز کا انکشاف
وجہ مکہ میں رہائش، 3 وقت کاکھاناہے، دستاویزات، وزارت کی سفارشات پرآئندہ چند روز میں مشاورت کی جائے گی
KARACHI:
وزارت مذہبی امور نے حج 2016 کے لیے اخراجات میں22 ہزار روپے اضافہ کردیا، اضافے کی وجہ مکہ میں رہائش اور 3 وقت کے کھانے کی لاگت ہے۔
دستاویزات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے رواں سال حج کے اخراجات میں 22 ہزارروپے کا اضافہ کرنے کی تجویز دی ہے، 2015 میں وزارت نے پاکستان کے شمال میں رہنے والوں سے مجموعی طور پر 2 لاکھ 64 ہزار971 جب کہ جنوب میں رہنے والوں سے2 لاکھ 55 ہزار971 روپے وصول کیے تھے۔
2016 میں وزارت نے شمال میں رہنے والوں سے2 لاکھ 87 ہزارجبکہ جنوب میں رہنے والوں سے 2 لاکھ 78 ہزار روپے وصول کرنے کی تجویزدی ہے، گزشتہ سال مکہ میں رہائش اور کھانے کی مد میں87 ہزارروپے وصول کیے گئے تھے جبکہ اگلے حج کے موقع پرایک لاکھ 3250 روپے وصول کیے جائیںگے، گزشتہ سال منیٰ میں رہائش کے لیے17 ہزار روپے وصول کیے گئے جبکہ اگلے حج کے موقع پر22 ہزار روپے وصول کرنے کی تجویز ہے۔ واضح رہے تیل قیمتوں میں کمی کے باوجود پی آئی اے کے کرایوں میں کمی نہیں کی گئی۔
وزارت مذہبی امورکی سفارشات پرآئندہ چند روز میں مشاورت کی جائے گی جبکہ وزارت مذہبی امور کا وفد سعودی حکام کے ساتھ حج معاملات طے کرنے کے لیے آج سعودی عرب روانہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وفد میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کے علاوہ سیکریٹری مذہبی اموراور آئی ٹی اسپیشلسٹ شامل ہیں، جوائنٹ سیکریٹری حج فاروق خان کووفدمیں شامل نہیں کیاگیا۔