زرداری نواز گٹھ جوڑ الیکشن ملتوی کرا سکتا ہےمنور حسن
کراچی میں طالبانائزیشن کا شوشہ سازش ہے، امریکی غلامی سے ملکی مسائل بڑھ رہے ہیں
امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ بلوچ عوام کو پیکیج کے نام پر ''لولی پاپ'' دیا گیا،۔
ایم کیوایم بوری بند لاشوں اور بھتہ خوری کی خالق ہے، زرداری نواز گٹھ جوڑ الیکشن ملتوی کرنے کی سازش کر سکتا ہے۔ انھوں نے واہ کینٹ میں ''جلسہ اسلامی انقلاب '' سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی انقلاب کی داعی ہے، ہم عادلانہ نظام کیلیے کوشاں ہیں، امریکا کی غلامی کی وجہ سے ہمارے ملکی مسائل بڑھ رہے ہیں، بلوچ عوام محب وطن ہیں لیکن انہیں پیکیج کے نام پر دھوکہ دیا گیا، اختر مینگل کے 6نکات کی حمایت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں طالبانائزیشن کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے جس کے پیچھے گہری سازش کارفرما ہے۔
انھوں نے جہاں موجودہ حکومت، نواشریف کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی وہاں مولانا فضل الرحمن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی یہ منطق سمجھ سے بالاتر ہے کہ ایک طرف تو موصوف حکومت سے باہر ہیں اور دوسری طرف حکومت میں رہتے ہوئے اپنا حصہ بھرپور طریقے سے لے رہے ہیں، کشمیر کاز کو بھی سب سے زیادہ نقصان کشمیر کمیٹی نے پہنچایا۔ آئی این پی کے مطابق اوکاڑہ کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو میں سید منور حسن نے کہا کہ انتخابات کو ملتوی کروانے کیلیے پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ کے بیک ڈور رابطے ہو چکے ہیں لہٰذا بروقت انتخابات کیلئے ضروری ہے کہ ون پوائنٹ ایجنڈے پر اپوزیشن کا گرینڈ الائنس تشکیل دیا جائے، سپریم کورٹ کے ریمارکس کے بعد سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں کو سیٹ ڈائون کرنا چاہیے۔