اداکار حبیب کے دماغ کی شریان پھٹ گئی حالت بدستور تشویش ناک
حییب کو شوگر اور بلڈ پریشر کے امراض بھی لاحق ہیں، ڈاکٹر
پاکستان فلم انڈسٹری اور ٹی وی کے معروف اداکار حبیب الرحمان کو گزشتہ رات دماغ کی شریان پھٹنے پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے تاہم کئی گھنٹے بعد بھی ان کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ رات 77 سالہ اداکار حبیب کو دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث انتہائی تشویشناک حالت میں اتفاق اسپتال لایا گیا تھا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اداکار کو شوگر اور بلڈ پریشر کے امراض بھی لاحق ہیں، برین ہیمرج کی وجہ یہ دونوں امراض ہوسکتے ہیِں، اس وقت انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے، کئی گھنٹوں سے مصنوعی تنفس دیئے جانے کے باوجود ان کی حالت بدستور خراب ہے۔
1956 میں فلم لخت جگر سے اپنے کیرئر کا آغاز کرنے والے حبیب کی مشہور فلموں میں شہرت ، معصوم ، زہر عشق ، ہتھکڑی شامل ہیں جبکہ اداکار نے ٹی وی ڈراموں میں بھی اپنی صلاحتیوں کے جوہر دکھائے ان کا شمار ماضی کے نامور اور رومینٹک ہیروز میں ہوتا ہے، انہوں نے دو فلموں کی ہدایت کاری بھی دی۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ٹی وی کی اداکارہ کنول کی دماغ کی شریان بھی پھٹ گئی تھی اور وہ اب بھی لاہور ہی کے ایک اسپتامل میں زیر علاج ہیں۔