سیکریٹری خارجہ مذاکرات پٹھان کوٹ حملے کی تفتیش سے مشروط نہیں بھارتی ہائی کمشنر
دونوں ممالك كے قومی سلامتی كے مشیر اور سیكریٹری خارجہ مذاكرات كے حوالے سے رابطے میں ہیں، گوتھم بمباوالے
KARACHI:
بھارتی ہائی كمشنر گوتھم بمباوالے نے كہا ہے كہ پاك بھارت سیكرٹری خارجہ مذاكرات كو پٹھان كوٹ حملہ كیس كے سلسلے میں ہونے والی تفتیش سے مشروط نہیں كیا گیا اور یہ بات چیت جلد ہوگی۔
اسلام آباد میں ''پاك بھارت تجارت اور بزنس كے مواقع'' كے موضوع پر منعقدہ سیمینار كے موقع پر صحافیوں بات کرتے ہوئے پاکستان میں بھارتی ہائی كمشنر نے كہا كہ اس تاثر میں كوئی حقیقت نہیں كہ پاك بھارت سیكرٹری خارجہ سطح كے مذكرات كو پٹھان كوٹ میں ایئربیس حملے كے سلسلے میں ہونے والی تفتیش سے مشروط كیا گیا گیا۔ انہوں نے كہا كہ دونوں ممالك كے قومی سلامتی كے مشیر اور سیكریٹری خارجہ مذاكرات كے حوالے سے رابطے میں ہیں اور اس سلسلے میں كام ہورہا ہے۔ ایك سوال كے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاكستان میں بھارتی ہائی كمشنر كے طور پر وہ دونوں ممالك كے درمیان بہتر تعلقات كے لیئے كام كریں گے، یہ ایك اہم كام ہے اوران كی كوشش ہوگی كہ اس كو احسن طریقے سے كیا جائے۔
بھارتی ہائی کمشنر نے كہا كہ پاكستان اور بھارت كے درمیان تجارت میں اضافہ ہونا چاہیے، اس سلسلے میں دونوں ممالك كو چاہیے كہ تاجروں كے لیے آسانیاں پیدا كی جائیں اور ان كی راہ میں حائل ركاوٹیں دور كی جائیں کیونکہ اس بات كا باہمی تجارت پر اچھا اثر پڑے گا۔
اس سے قبل سیمینار سے خطاب كے دوران بھارتی ہائی كمشنر کا کہنا تھا کہ پاك بھارت تعلقات كی بہتری كی راہ دونوں ممالك كے مابین تجارت میں اضافے كے اقدامات سے ہوكر جاتی ہے، دونوں ممالك كے وزرائے اعظم مسائل كے حل كے لیے مخلص اور سنجیدہ ہیں اور ہمیں امید ہے كہ دونوں ممالك اس راہ پر چلیں گے جس كا انتخاب دونوں وزرائےاعظم نے كیا ہے۔
بھارتی ہائی كمشنر نے پاكستانی تاجروں پر زور دیا كہ وہ بڑھتی اور پھیلتی ہوئی بھارتی ماركیٹ كا فائدہ اٹھائیں اور وہاں زیادہ تجارتی مصنوعات بھیجیں کیونکہ تجارت میں اضافے كا فائدہ دونوں ممالك كو ہوگا اور یہ دونوں كی جیت ہوگی۔ گوتھم بمباوالے نے كہا كہ دونوں ممالك كو اس بات كا بھی ادراك ہے كہ ان كی تجارت باقی ممالك كے ذریعے بھی ہوتی ہے اس لیے وہ تجویز دیں گے كہ جب پاكستان اور بھارت كے مذاكرات شروع ہوں تو دونوں ممالك اپنی توجہ تجارتی اور معاشی تعلقات میں اضافے پر مركوز ركھیں۔ انہوں نے كہا كہ بھارت تجارتی تعلقات میں اضافے كا حامی ہے اور وہ اس سلسلے میں ہر ممكن تعاون كے لیے تیار ہے۔