بحرین 5 بم دھماکوں میں 2افراد ہلاک متعدد زخمی
مرنیوالے ایشیائی باشندے ہیں، شر پسندوں نے کئی بار پولیس اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا،حکام.
بحرین کے دارالحکومت مانامہ میں یکے بعد دیگرے 5 بم دھماکوں میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
حکومت نے ان بم دھماکوں کا الزام بنیاد پرست عناصر پر عائدکیا ہے جو صرف اور صرف تشدد کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق ان بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے ایشیائی باشندے ہیں جو گلیوں میں صفائی ستھرائی کے کام میں مصروف تھے۔ رواں سال کے دوران شر پسند عناصر کی طرف سے کئی بار پولیس اہلکاروں کو بھی بم حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ کسی خلیجی ممالک میں پہلی بار شہریوں کو بم حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔