دھاریجوبرادران سے فریال تالپورکی ملاقات

غلط پروپیگنڈا ہے، نئے بلدیاتی نظام سے عوام کے مسائل حل ہوں گے،فریال تالپور.

کارکن کی حیثیت سے پیپلزپارٹی کی ترقی کیلیے کام کرتے رہیں گے، جام دھاریجو ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پیپلزپارٹی کی قیادت اور گھوٹکی ضلع سے تعلق رکھنے والے دھاریجوبرادران کے درمیان ناراضگیاں اورغلط فہمیاںدورہوگئی ہیں۔


دھاریجو برادران نے یقین دھانی کرائی ہے کہ وہ مہربرادران کیخلاف کوئی بیان بازی نہیں کرینگے اورنہ ہی ان کومھربرادران کے پارٹی میں شامل ہونے پر کوئی اعتراض ہے۔صدرآصف علی زرداری کی ہدایت پران کی ہمشیرہ اوررکن قومی اسمبلی فریال تالپور پیر کو یہاں گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی جام سیف اللہ دھاریجواورجام اکرام اللہ دھاریجوکے گھر پہنچ گئی۔فریال تالپوراوردھاریجوبرادران کے درمیان دوگھنٹے تک مذاکرات جاری رہے۔مذاکرات کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے فریال تالپور نے کہاکہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اورہم مسائل کومذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

دھاریجوبرادران سے ملاقات معمول کاحصہ ہے۔انھوں نے کہاکہ سندھ میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے غلط پروپیگنڈا کیاجارہاہے اور نئے بلدیاتی نظام سے عوام کے مسائل حل ہوں گے۔جام سیف اللہ دھاریجونے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم پیپلزپارٹی میں پہلے بھی تھے،اب بھی ہیںاورآئندہ بھی رہیں گے اورکارکن کی حیثیت سے پیپلزپارٹی کی ترقی کیلیے کام کرتے رہیں گے۔ہم صدر آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو زرداری کی قیادت پریقین رکھتے ہیں۔
Load Next Story