کرکٹ میں جھگڑا کوئی بڑی بات نہیں وہاب ریاض کو محبت کا پیغام دیا ہے احمد شہزاد
ایشیا کپ کیلیے وہاب کو نیک تمناؤں کا پیغام دیتا ہوں اور خواہش ہےکہ وہ قومی ٹیم کی جیت میں اہم کرداراداکریں، قومی کرکٹر
قومی کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ انہوں نے وہاب ریاض کو محبت کا پیغام دیا ہے اور وہ اپنے ساتھی کرکٹر کو ایشیا کپ کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیتے ہیں جب کہ ان کی خواہش ہے کہ ٹیم کی جیت میں وہاب ریاض اہم کردار ادا کریں۔
اتوار کے روز پاکستان سپر لیگ میں وہاب ریاض سے تلخ کلامی کے بعد اپنے بیان میں احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں جھگڑا کوئی بڑی بات نہیں کیونکہ کھیل میں نوک جھونک ہوتی رہتی ہے لہٰذا معاملےکوبڑھانا نہیں چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ آؤٹ ہونے پر غصہ نہیں تھا، میچ کے وقت گرما گرمی تھی تو واقعہ پیش آگیا لیکن وہاب ریاض اور مجھے اس طرح کی چیزیں نہیں کرنی چاہیے تھیں۔
احمد شہزاد نے کہا کہ ایشیا کپ کے لیے وہاب ریاض کو نیک تمناؤں کا پیغام دیتا ہوں اور خواہش ہےکہ وہاب ریاض قومی ٹیم کی جیت میں اہم کرداراداکریں جب کہ ایشیا کپ کےلیے جانے والی ٹیم کی بھرپور حمایت کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کھیلوں یا نہیں لیکن جیت پاکستانی ٹیم کی ہونی چاہیے تاہم کوشش ہےکہ پاکستان کےلیے اچھی پرفارمنس کے ساتھ کھیلتا رہوں۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورپشاورزلمی کے درمیاں کھیلے گئے میچ کے دوران دونوں کھلاڑی ایک دوسرے سے الجھ گئے تھے اور ایک دوسرے کو دھکے دینے کے علاوہ دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا جس پرمیچ ریفری آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر وہاب ریاض پر میچ فیس کا 40 فیصد اور احمد شہزاد پر 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا تھا۔