آئی سی سی نے ورلڈ ٹی 20 کے وارم اپ میچزکے شیڈول کا اعلان کردیا
پاکستانی ٹیم 12 مارچ کو مقامی ٹیم اور 14 مارچ کو سری لنکا کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت میں 8 مارچ سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 8 مارچ سے 3 اپریل تک بھارت میں کھیلا جائے گا جب کہ اس کے لئے 8 مختلف مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے تاہم اس سے قبل وارم اپ میچ کھیلیں جائیں گے۔ آئی سی سی کے مطابق 3 مارچ سے شروع ہونے والے وارم اپ میچز میں ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے علاوہ مقامی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی اور ایک روز کے دوران 2 میچز کھیلیں جائیں گے۔
پہلا وارم اپ میچ 3 مارچ کو زمبابوے اور مقامی ٹیم جب کہ دوسرا میچ آئرلینڈ اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ 12 مارچ کو کولکتہ کی مقامی ٹیم سے جب کہ دوسرا میچ 14 مارچ کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔