کراچی جعفریہ الائنس کےرہنما سمیت 5 افراد جاں بحق
آفتاب حید رجعفری کےقتل پرمجلس وحدت المسلمین نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔
شہر میں جاری پرتشدد واقعات میں جعفریہ الائنس کےرہنما سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
صدر میں واقع کار پارکنگ پلازہ کے قریب نامعلوم افراد نے ایک کارپرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت علامہ آفتاب حیدرجعفری اورمرزا شاہد علی کے نام سے ہوئی ہے علامہ آفتاب حیدر جعفری جعفریہ الائنس کے رہنما اور معروف عالم دین تھے جبکہ مرزا شاہد علی نجی بینک میں ملازمت کرتے تھے۔
مشتعل افراد کی جانب سے آفتاب حیدر جعفری کے قتل کے خلاف نمائش چورنگی پرہنگامہ آرائی کی گئی جس کے دوران منی بس کو نذرآتش کردیا، آفتاب حید رجعفری کےقتل پرمجلس وحدت المسلمین نے تین روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا ہے۔
دوسری جانب کریم آباد کے علاقے سے 3 افراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں، تینوں افراد کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا، پولیس نےلاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردی ہیں۔