سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کل سے 48 گھنٹے کیلئے بند رہیں گے

سی این جی اسٹیشنز بدھ کی صبح نو بجے سے جمعہ کی صبح نو بجے تک بند رہیں گے

سی این جی اسٹیشنز بدھ کی صبح نو بجے سے جمعہ کی صبح نو بجے تک بند رہیں گے. فوٹو پی پی آئی

سوئی سدرن نے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی کل صبح سے 48 گھنٹے کے لئے بند رکھنےکااعلان کیا ہے۔


ترجمان سوئی سدرن کے مطابق بھٹ گیس فیلڈ میں مرمت کے باعث سندھ بھرمیں تمام سی این جی اسٹیشنز بدھ کی صبح نو بجے سے جمعہ کی صبح نو بجے تک بند رہیں گے، دوسری جانب گیس کی قیمتوں میں کمی کے بعد متعدد سی این جی اسٹیشنز پہلے سے ہی بند ہیں جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

اب گیس کی مزید دو دن بندش سے شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story