بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز کی چیک پوسٹ پر حملہ 3 اہلکار شہید

سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام ملزمان فرار ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام ملزمان فرار ہو گئے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
کاہان کے علاقے میں لیویز کی چیک پوسٹ پر حملے میں 3 اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں واقع لیویز چیک پوسٹ پر مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ لیویز اہلکاروں نے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریش شروع کردیا ہے۔
Load Next Story