کوئٹہ اسپنی اور بروری روڈ پر فائرنگ 4 افراد جاں بحق 2 زخمی

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے فائرنگ کے واقعت پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

حملہ آوروں نے گاڑی پر دو اطراف سے فائرنگ کی، فوٹو: ایکسپریس

NEW YORK:
اسپنی اور بروری روڈ پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپنی روڈ پر نامعلوم افراد گاڑی پر فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو بولان میڈیکل اسپتال منتقل کردیا گیا بعد ازاں زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


واقعے کے خلاف مشتعل افراد نے بروری روڈ پر احتجاج کیا، اس دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے اسپنی روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story