پی ایس ایل میں احمد شہزاد اپنے آبائی شہر لاہور کے بجائے کراچی کے حامی

کوئٹہ نے اپنا کام کردیا اب کراچی کنگز کیلئے نیک تمنائیں باقی تو آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے، احمد شہزاد کی ٹوئٹ

احمد شہزاد پی ایس ایل میں کوئٹہ کی نمائندگی کررہے ہیں فوٹو؛فائل

لاہور:
پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز کی جانب سے ایکشن میں نظر آنے والے اسٹار اوپنر احمد شہزاد نے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کے لئے اپنے آبائی شہر لاہور کے بجائے کراچی کی حمایت کردی۔

پاکستان سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز سب سے نیچے ہیں، دونوں میں سے کوئی ایک ٹیم ایونٹ کے پلے آف مرحلے یعنی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرپائے گی، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جہاں اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کے لئے اپنے آخری میچ میں ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گے وہیں ان کے مداح بھی اپنی اپنی ٹیم کو بھرپور انداز میں سپورٹ کررہے ہیں لیکن قومی ٹیم کے اسٹار اوپنر احمد شہزاد اپنے آبائی شہر لاہور کی جگہ کراچی کی حمایت کررہے ہیں۔


اسٹار اوپنر نے گزشتہ رات سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے ہاتھوں لاہور قلندرر کی شکست کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ہم نے تو اپنے حصے کا کام کردیا اب کراچی کنگز کے لئے وہ نیک خواہشوں کا اظہار کرتے ہیں باقی تو آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے۔

Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }