پاکستان میں پٹرول کی قیمت دنیا میں سب سے کم ہے وزیر پٹرولیم کا دعویٰ
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کومنتقل کیا گیا، شاہد خاقان عباسی
وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمت دنیا کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔
وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا قومی اسمبلی میں پٹرولیم قیمتوں کے حوالے سے بحث پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن بینچز کی پہلی دونوں قطاریں خالی پڑی ہیں، سوال اٹھاتے ہیں تو جواب بھی سنا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمت دنیا میں سب سے کم ہے، پاکستان میں پٹرول کی قیمت 41 روپے فی لیٹر کم ہو چکی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کومنتقل کیا گیا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پٹرول پر اضافی ٹیکس لگانے کا تصور غلط ہے، بھارت نے یکم فروری کو پٹرول کی قیمت 4 پیسےکم کی جب کہ پاکستان نے 5 روپے کم کی۔ انھوں نے کہا کہ بجٹ میں پٹرول پر جتنا ٹیکس رکھا وہ بھی حاصل نہیں ہو رہا، میری خواہش ہے حکومت پٹرول مفت فراہم کرے لیکن اس کے لئے صوبوں کو بھی اپنا حصہ برداشت کرنا ہوگا۔