افغان نیشنل آرمی کے 9 رکنی وفد کا سدرن کمانڈ کا دورہ
افغان وفد نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔
افغان نیشنل آرمی کے 9 رکنی وفد نے کور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد منیرفقیر کی سربراہی میں سدرن کمانڈ کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان نیشنل آرمی کے 9 رکنی وفد کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر فقیر کی قیادت میں سدرن کمانڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر افغان وفد نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔
افغان وفد نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سے ملاقات کی جس میں باہمی مفادات اور پاک افغان بارڈر سے متعلق سیکیورٹی معاملات پر بات چیت ہوئی جب کہ دونوں کمانڈرز کا بہتر رابطوں اور دونوں طرف سیکیورٹی بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ افغانستان کے موقع پر پاک افغان کور کمانڈرز کے باہمی دوروں پر اتفاق ہوا تھا۔