لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق
چناب روڈ پر لگے پولیس ناکے پر اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار افراد کو روکنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے فائرنگ کردی۔
اقبال ٹاؤن میں چناب روڈ پر لگے پولیس ناکے پر موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں چناب روڈ پر پولیس اہلکار معمول کا ناکہ لگائے کھڑے تھے کہ اس دوران انہوں نے موٹرسائیکل پر سوار افراد کو رُکنے کا اشارہ کیا جس پر انہوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
نمائندہ ایکسپریس نیوز نے بتایا کہ تینوں ملزمان 125 موٹرسائیکل پر سوار تھے جس کی نمبر پلیٹ نہیں تھی جب کہ جن 2 اہلکاروں نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا ان کے پاس اسلحہ موجود نہیں تھا تاہم تیسرا اہلکار مسلح تھا جس نے ملزمان پر فائرنگ کی مگر وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
ڈی آئی جی آپریشن حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ جاں بحق اہلکاروں کی شناخت مبشر اور آصف کے نام سے ہوئی ہے جب کہ فائرنگ میں تیسرا اہلکار اعظم محفوظ رہا۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے 3 ٹیمیں بنا دی گئی ہیں جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔