’’فنکار امن کا پیغام دیتے ہیں‘‘

تاریخی شہر کو دیکھنے کی بڑی خواہش دل میں تھی جو اس مرتبہ پوری ہو جائے گی،اداکارہ

تاریخی شہر کو دیکھنے کی بڑی خواہش دل میں تھی جو اس مرتبہ پوری ہو جائے گی،اداکارہ:فوٹو: اے ایف پی/فائل

LONDON:
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور واہگہ بارڈر کے راستے بدھ کو لاہور پہنچ گئیں۔ ایل ایل ایف کے منتظمین نے واہگہ بارڈر پر ان کا استقبال کیا۔ وہ الحمرا میں شروع ہونیوالے لاہور لٹریری فیسٹیول میں شرکت کیلیے پاکستان آئی ہیں۔

شرمیلا ٹیگور جہاں مختلف تعلیمی اداروں میں فلم میکنگ کے حوالے سے لیکچر دیں گی، وہیں وہ لاہور میں آباد اپنی فیملی سے بھی خصوصی ملاقات کریں گی۔ واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرمیلا ٹیگورکا کہنا تھا کہ یہ میرا پاکستان کا پہلا دورہ نہیں ہے تاہم لاہور آنے کی خواہش ہمیشہ سے دل میں رہتی ہے۔


انہوں نے کہا کہ میں نے لاہور کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا تھا اور اسی لیے اس تاریخی شہر کو دیکھنے کی بڑی خواہش دل میں تھی جو اس مرتبہ پوری ہو جائے گی۔ میں لاہور لٹریری فیسٹیول کے منتظمین کی شکرگزار ہوں کہ انھوں نے مجھے مدعو کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ ادبی اور ثقافتی میلوں میں فنکاروں کو ایک دوسرے کے ملک جانا چاہیے۔ فنکار امن اور محبت کا پیغام دیتے ہیں اور ہم امن کا پیغام لے کر ہی پاکستان آئے ہیں۔ اگر امن ہو گا تو دونوں ملک ترقی کریں گے۔

Load Next Story