وزیراعظم کی نیب پرتنقید لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

وزیراعظم نواز شریف کا بیان نیب سے متعلق ادارہ پر دباو ڈالنے کے مترادف ہے، درخواست گزار

نیب ایک آزاد اورخودمختارآئینی ادارہ ہے یہ وزیراعظم کے ماتحت نہیں، درخواست گزار کا موقف فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے نیب پر تنقید کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے.


لاہورہائی کورٹ میں تحریک انصاف لائرزونگ کے صدر گوہر نواز سندھو کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب ایک آزاد اورخودمختارآئینی ادارہ ہے، یہ وزیراعظم کے ماتحت نہیں، وزیراعظم نوازشریف نے بیان دے کرنیب میں زیرسماعت مقدمات میں مداخلت کی ہے، اس لئے عدالت عالیہ وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے ۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے دو روز قبل بہاولپور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ نیب سرکاری افسران کو ہراساں کررہی ہے، جس کی وجہ سے وہ اپنے امور کی انجام دہی میں خوف محسوس کر رہے ہیں۔ نیب کے چیئرمین کو ہر صورت نوٹس لینا چاہیے بصورت دیگر حکومت اس حوالے سے قانونی اقدامات کرسکتی ہے۔
Load Next Story