سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق ایم ڈی کی درخواست ضمانت مسترد
کیس کی تحقیقات مکمل ہونے تک ضمانت نہیں دی جا سکتی، عدالت
سندھ ہائی کورٹ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق ایم ڈی ارشد وارثی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ایس ایس جی سی کے سابق ایم ڈی کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، ارشد وارثی نے عدالت کو بتایا کہ دوران تفتیش کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہو سکا لیکن اس کے باوجود حراست میں رکھا ہوا ہے لہذا ضمانت کی درخواست منطور کی گئی۔
عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ ابھی کیس کی تحقیقات جاری ہیں لہذا تحقیقات مکمل ہونے تک ضمانت نہیں دی جا سکتی۔
واضح رہے کہ ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کو پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے بعد تفتیش کے لئے حراست میں لیا گیا تھا تاہم بعد میں انھیں نیب کے حوالے کردیا گیا۔ ارشد وارثی پر بے قاعدگیوں اور کرپشن کے الزامات ہیں۔