نیب ملک میں سرمایہ کاروں کو پریشان کررہی ہے رانا ثنا اللہ

سرمایہ کار چلے گئے تو پھر ملک میں ہم اور سیکیورٹی گارڈز ہی رہ جائیں گے۔ وزیر قانون پنجاب

ہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اکا دکا واقعات ہوتے رہیں گے،صوبائی وزیر قانون:فوٹو:فائل

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نیب سرمایہ کاروں کو تنگ کررہی ہے اور اگر سرمایہ کار چلے گئے تو پھر یہاں ہم اور سیکیورٹی گارڈز ہی رہ جائیں گے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم نیب سے کسی سیاست دان کی انکوائری کا نہیں کہتے، نیب کا موثر کردار کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کے لئے انتہائی ضروری ہے، نیب پر کوئی دباؤ نہیں ہے، وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ نیب مزید ذمہ داری سے کام کرے، اسی لئے انہوں نے نیب کو ذمہ داری سےکام کرنےکی ہدایت کی ہے، نیب کی جانب سے سرمایہ کاروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، اگر سرمایہ کار چلے گئے تو پھر ملک میں ہم اور سیکیورٹی گارڈز ہی رہ جائیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میاں منشا کو بلاوجہ 2،2 گھنٹے نیب آفس میں بٹھایا جاتا ہے، 25 سال پہلے ٹرانزیکشن پرمیاں منشا کے خلاف کارروائیاں اچھی بات نہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ ماضی کے کیسز کھولنے کے بجائے نئے کیسز کی تحقیقات ہونی چاہیے، ہماری حکومت کے وقت سے احتساب شروع کریں اور جھگڑا ختم کریں۔


صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ لاہور میں پہلے ہر دس پندرہ دن میں حملے ہوا کرتے تھے جب کہ کراچی میں پہلے کئی کئی لاشیں ملتی تھیں، سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ضرب عضب میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے، جس کی وجہ سے حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں،کئی دہشت گردوں کو کارروائیوں سے پہلے پکڑا ہے، پنجاب کے دیہی اور شہری علاقے محفوظ ہیں، کراچی کے حالات بھی بہتر ہوگئے ہیں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اکا دکا واقعات ہوتے رہیں گے۔



 
Load Next Story