ڈونلڈ ٹرمپ صرف زبان کے زہریلے نہیں حقیقت میں بھی فسادی

ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایک مقابلے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے شو پروموٹر کی خوب پٹائی کی۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایک مقابلے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے شو پروموٹر کی خوب پٹائی کی۔ فوٹو: فائل

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے کے بیانات سے کون واقف نہیں لیکن وہ صرف زبان سے ہی زہریلے نہیں ہیں بلکہ اپنی حرکتوں سے بھی فسادی ہیں اور اس بات کا ثبوت کی ان کی منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی دنگا فساد والی ویڈیوز اور تصاویر سے انٹرنیٹ بھرا پڑا ہے لیکن منظر عام پر آنے والی حالیہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ شو (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے ایک مقابلے کے دوران رنگ کے باہر کھڑے سابق ریسلر اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے پروموٹر ونس مک موہن کو پیچھے سے آکر زوردار دھکا مارتے ہیں جس سے وہ زمین پر گر جاتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ صرف اسی پر اکتفا نہیں کرتے بلکہ زمین پر گرے ونس مک موہن کے سینے پر بیٹھ کر انھیں پے درپے مکے رسید کئے اور پھر اٹھ کر چلے جاتے ہیں۔


واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ رواں برس نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی الیکشن کے لئے ریپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ہیں اور انھیں اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے امریکا سمیت دنیا بھر میں تنقید کا سامنا ہے۔

Load Next Story