مٹھی میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں سے مزید 6 بچے جاں بحق
رواں ماہ اب تک 58 بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
تھر پارکر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں کا شکار مزید 6 بچے جاں بحق ہو گئے جس کے بعد رواں ماہ زندگی کی بازی ہارنے والے بچوں کی تعداد 54 ہو گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھرپارکر کی تحصیل مٹھی کے سول اسپتال میں 2 بچے جاں بحق ہوئے جب کہ 4 بچے مٹھی کے نواحی علاقوں میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ اس وقت بھی مٹھی کے سول اسپتال میں 100 سے زائد بچے زیر علاج ہیں تاہم والدین کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں سہولیات اور عملہ نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ تھرپارکر میں رواں ماہ کے 18 روز میں اب تک 58 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ جنوری کے مہینے میں بھی 120 سے زائد بچے جاں ؓھق ہوئے تھے۔