پی آئی اے اور شاہین ایئر کے جہاز فضا میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے

فضا میں دونوں جہاز اس حد تک قریب آچکے تھے کہ دونوں کے وارننگ الارم بھی بج اٹھے،ذرائع

شاہین ایئرلائن کے کپتان نےفریکوئنسی تبدیل کی ہوئی تھی جسکی وجہ سے ایئرٹریفک کنٹرول روم سے مواصلاتی رابطہ ٹوٹا،ذرائع ۔ فوٹو:فائل

BAHAWALPUR:
پی آئی اے اور شاہین ایئرلائن کے طیارے دوران پرواز فضا میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہین ایئرلائن اور پی آئی اے کے جہاز دوران پرواز آمنے سامنے آگئے اور دونوں جہاز اس حد تک قریب آچکے تھے کہ دونوں کے وارننگ الارم بھی بج اٹھے۔

ذرائع کے مطابق شاہین ایئرلائن کے کپتان نے اپنی فریکوئنسی تبدیل کی ہوئی تھی جس کی وجہ سے اس کا ایئرٹریفک کنٹرول روم سے مواصلاتی رابطہ ٹوٹ گیا جب کہ پی آئی اے کے کپتان نے ایئرٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور انہیں آگاہ کیا کہ ایک طیارہ تیزی سے ان کی جانب بڑھ رہا ہے اس لئے ہدایات جاری کی جائیں تاہم کنٹرول روم کی جانب سے ہدایات جاری ہونے کے بعد دونوں طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے۔
Load Next Story