دکی میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے 3 مزدور جاں بحق

مزدور کان میں کام کر رہے تھے کہ اچانک گیس بھر گئی

جاں بحق ہونے والے کان کنوں کی لاشیں کوئلہ کان سےنکال کر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں،لیویز ذرائع:فوٹو:فائل

کوئلے کی کان میں گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے 3 کان کن جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں کوئلے کی کان میں مزدور کام کر رہے تھے کہ اچانک گیس بھر گئی جس کے نتیجے میں دم گھٹنے سے 3 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے کان کنوں کی لاشیں کان سے نکال کر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی جائیں گی.
Load Next Story