کرینہ کی مداح ہوں شائقین پر پھر جادو کردوں گی ملائیکہ اروڑہ

دبنگ ٹو میں آئٹم سانگ کے لیے کرینہ کپور کے رضامند ہونے پر حقیقی خوشی ہوئی ، ملائکہ اروڑا

فلم کی کہانی بہت عمدہ ہے ،نئے اندازکے حوالے سے ابھی کچھ نہیں بتائوں گی ،ملائکہ اروڑا خان ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
بالی وڈ فلمساز ،ہدایتکارہ ،اداکارہ اور آئٹم گرل ملائیکہ اروڑہ خان نے کہا ہے کہ نئی فلم ''دبنگ ٹو ''میں بھی نئے انداز سے جلوہ گر ہوکر شائقین پرجادو کردوں گی ۔

اداکارہ نے کہا کہ اس فلم میں یہ نیا انداز کیا ہوگا اس حوالے سے ابھی کچھ نہیں بتائوں گی ۔ارباز خان کے ساتھ ملکر فلم پروڈیوس کرنیوالی 39سالہ اداکارہ نے کہا کہ اس فلم کو دیکھنے پر ہی پتا چلے گا کہ میرا اس میں کردار کیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ فلم ''دبنگ ٹو ''میں ہوں اور اس میں ایک کردار بھی ہے مگر اس حوالے سے مزید کچھ نہیں بتائوں گی ۔2010میں فلم ''دبنگ ''کے سانگ ''منی بدنام ہوئی ''کے بعد پھر اس کے سیکوئل میں کام کررہی ہوں مگر اب اپنے کام کو زیادہ مضبوط بناکر پیش کروں گی ۔اداکارہ ملائیکہ اروڑہ کا کہنا ہے کہ اس فلم میں دھماکہ کروں گی ۔اس حوالے سے تیاری کرلی ہے اور اب نئے انداز کو فلم کی ریلیز تک مخفی رکھنے کا ارادہ ہے ۔''میں فلم ''دبنگ ٹو ''کا حصہ ہوں ،اس میں بھی فن کا جادو بولے گا'' ۔فلم کی کہانی بہت عمدہ ہے اور یہ شائقین کو سینماگھروں کا رخ کرنے پر مجبور کردے گی ۔


بس اتنا کہوں گی کہ اب صرف وہی لطف اندوز ہونگے جو فلم دیکھیں گے اور مجھے دیکھنے والے دیکھتے رہ جائیں گے ۔انھوں نے کہا کہ سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ فلم ''دبنگ ٹو ''کے لیے کرینہ کپور آئٹم سانگ کرنے پر تیار ہیں ۔ان کی مداح بھی ہوں اور دوست بھی ،کرینہ کی کامیابی کے لیے دعاگو بھی رہوں گی ۔شوہر ارباز کے ساتھ ملکر فلم ڈائریکٹ کرنا بھی اچھا لگا ہے ۔واضح رہے کہ اس فلم میں بھی سلمان خان ہی پولیس افسر کا مرکزی کردار نبھائیں گے ۔یہ فلم 21دسمبر کو سینماگھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔

فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارت کی ٹاپ آئٹم گرل اس فلم میں ضرور کوئی نیا جادو کرنے جارہی ہیں ،ان کے دعوے غلط نہیں ہوتے ۔1998میں ان کا گیت ''چھایا چھایا ''بہت مقبول ہوا ۔اور پھر ''منی بدنام ''پر پرفارم کرکے پھر دھوم مچادی۔ 2008سے اداکارہ فلمیں ڈائریکٹ بھی کررہی ہیں۔ اداکارہ نے 1998میں ہی آئٹم نمبر بھی پرفارم کیے ۔فلم ''دل سے ''لے کر ''ہائوس فل ٹو ''تک کوئی درجن بھر فلموں کے آئٹم سانگ پرفارم کرچکی ہیں ۔واضح رہے کہ ملائیکہ اروڑہ خان نے اس سے قبل فلم ''دبنگ ''بھی خود پروڈیوس کی تھی ۔1993میں فلم ''آجا میری جان ''میں اہم کردار نبھایا ۔پھر 2000میں فلم ''بچھو''میں جلوہ گرہوئیں ۔2001میں ''انڈین''میں پرفارم کرکے داد وصول کی۔

2002میں ''ماں تجھے سلام ''،''کانٹے ''2008میں ''ایمی''2009میں ''ہیلو انڈیا ''اور 2010میں فلم ''ہائوس فل ''میں کام کیا ۔جن فلموں میں آئٹم سانگ کیے ان میں ''دل سے''،''کال''،''ہائے بے بی ''،''اوم شانتی اوم''، ''ویلکم ''،''پریم کا گیم''، ''دبنگ ''،''گبر سنگھ''،اور ہائوس فل ٹو '' شامل ہیں ۔اداکارہ نے ٹی شوز بھی کیے ان میں ''نچ بلیئے ون''، ''نچ بلیئے ٹو''،''ذرا نچ کے دکھا ''،''دھوم مچادے ''،''لکس پرفیکٹ برائیڈ''،''جھلک دکھلاجا 4''،''نچ لے ود سورج خان'' اور ''انڈین گاٹ ٹیلنٹ فور''شامل ہیں۔ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ کے بارے میں بالی وڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ ان کی اداکاری اور رقص کا انداز عام لوگوں کو بہت متاثر کرتا ہے ان کے آئٹم سانگ اسی وجہ سے مقبول عام ہوئے ہیں اور آیندہ بھی ان کی پرفارمنس میں یہی چیز شامل رہی تو ان کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا ۔
Load Next Story