پولیو ویکسین کے خلاف پمفلٹ تقسیم کرنے والے 4 ملزمان گرفتار
قبضے میں لئے گئے پمفلٹ پر کالعدم تنظیم میں شامل ہونے کے جملے اور پولیو ویکسین کے خلاف پراپیگینڈا درج ہے ،سی ٹی ڈی
کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے پشاور کے علاقے ملازئی میں کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرکے ویکسین کے خلاف چھپے پمفلٹ قبضے میں لے لئے ہیں ۔
پشاور کے علاقے ملازئی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ مبینہ ملزمان پولیو ویکسین کے خلاف پمفلٹ تقسیم کررہے تھے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق نماز جمعہ کے بعد مساجد کے باہر سے 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے سیکڑوں پمفلٹ برآمد ہوئے ہیں، پمفلٹ پر کالعدم تنظیم میں شامل ہونے کی دعوت کے جملوں کے علاوہ پولیو ویکسین کے خلاف پراپیگنڈا درج تھا ۔
ملزمان میں میرحیدرکا تعلق بلوسئی اور محب اللہ سوڑیزئی کا رہائشی ہے جب کہ دیگر دو ملزمان میں محمد عمریس محمدی اور مغفوراللہ کا تعلق نوشہرہ کے علاقے پبی سے ہے۔ ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔