فلم کی غیر قانونی نمائش پر قانونی چارہ جوئی کرونگی میرا
اگرکوئی چینل فلم کی نمائش کرناچاہتا ہے تواس کے لیے مجھ سے رابطہ کرے۔ فلم کے پچاس فیصد حقوق میری ملکیت ہیں، میرا
ISLAMABAD:
اداکارہ میرا نے بالی وڈ میں اپنی چند ماہ قبل ریلیزہونے والی فلاپ فلم '' پانچ گھنٹے میں پانچ کروڑ '' کی پاکستان میں بغیراجازت نمائش کرنیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اگرکوئی چینل فلم کونمائش کرناچاہتا ہے تواس کے لیے مجھ سے رابطہ کرے۔ فلم کے پچاس فیصد حقوق میری ملکیت ہیں اس لیے میری اجازت کے بغیراگرکسی نے فلم کوچینل پردکھایا تومیں اس کے خلاف قانونی کارروائی کرونگی۔ یہ اعلان اداکارہ میرا نے لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ان کا کہنا تھا کہ فلم میں ، میںنے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔کاغذات میرے پاس محفوظ ہیں۔ لیکن میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ایک پاکستانی چینل فلم کی نمائش کے لیے بھارتی پروڈیوسر سے حقوق حاصل کرنا چاہتاہے۔
اگرکوئی بھی شخص ارادہ رکھتا ہے تووہ میرے پروڈکشن ادارے ''پاپ کارن انٹرپرائزز'' سے رابطہ کرے۔ اس موقع پرفلم کے ہدایتکار فیصل سیف نے بھارت سے فون پرگفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ فلم کے پروڈیوسردیالوداس نے اداکارہ میرا کو فلم کے پچاس فیصد حقوق دیے تھے لیکن بعد میں انھوںنے یہی حقوق چرن پال سنگھ کو دیدیے تھے ۔ میرے علم میںبھی یہ بات آئی ہے کہ اب فلم کو ایک پاکستان چینل کودینے کے لیے چرن پال سنگھ نے رابطہ کیا ہے۔