’’فین‘‘ کی شوٹنگ میں نوجوان کے کردارسے تنگ آگیا تھا شاہ رخ خان
24 سالہ لڑکابننے کے لیے روزانہ 4 گھنٹے میک اپ کرنااور پر جوش ہونا پڑتا تھا، شا ہ رخ
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ فلم ''فین'' کی شوٹنگ کے دوران گورو نامی لڑکے کا کردارنبھاتے نبھاتے تنگ آگئے تھے۔
یہ بات انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی شاہ رخ خان کاکہناتھا کہ فلم میں 24 سالہ لڑکے کے کردارمیں ڈھلنے کے لیے روزانہ 4 گھنٹے تک میک اپ کا استعمال کرنا پڑتا تھااور جب وہ اس دیوانے مداح کا کردار ادا کرتے تھے تو انہیں پر جوش ہونا پڑتا تھا جس سے تھکاوٹ سمیت بہت زیادہ پسینہ بھی آجاتا تھا جو حد سے زیادہ تنگ کرتا تھا۔
بالی ووڈ سپراسٹار نے فلم کے ہدایتکار سمیت شوٹنگ کے دوران پوری ٹیم کو تنگ کرنے پران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مجھے برداشت کیا۔واضح رہے کہ فلم فین رواں برس 15 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ دریں اثنا شاہ رخ خان کی فلم ''فین''کے گزشتہ دنوں ریلیز ہونیوالے گانے ''جبرا فین''کو دیکھنے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے بڑھ گئی ہے ۔