مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام 5 دہشت گرد ہلاک

ہلاک ہونے والے دہشت گرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، آئی ایس پی آر

فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز نے تحصیل پنڈیالی میں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی کی تحصیل پنڈیالی میں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا جب کہ فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، دہشت گردوں کی لاشیں پولیٹکل انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں نے 2 مختلف مقامات پر حملے کر کے 9 خاصہ دار اہلکاروں کو شہید کردیا تھا۔
Load Next Story