لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ افغانستان فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار
راشد بلوچ رینجرز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے مقدمات میں کراچی پولیس کو مطلوب ہے، سی ٹی ڈی
کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلا گروپ کے کارندے راشد بلوچ کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاورکے علاقے میں بھانہ ماڑی میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلا گروپ کے اہم کارندے راشد بلوچ کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ راشد بلوچ کراچی میں رینجرز اور پولیس پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ، قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے درجنوں مقدمات میں کراچی پولیس کو مطلوب ہے، ملزم کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ افغانستان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جلد ہی اسے کراچی پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔