ہالی ووڈ بالی ووڈ اور اب نائیجیریا میں نالی ووڈ ابھر رہی ہے
نائیجیریا کی فلموں نے کم از کم ٹیلی ویژن پر پورے افریقہ میں امریکی بھارتی اور چینی فلموں کی جگہ لے لی ہے۔
لاہور:
ہالی ووڈ اور بولی ووڈ کے بعد اب نائیجیریا میں ایک اور فلم انڈسٹری ابھر رہی ہے جسے نالی ووڈ کا نام دیا گیا ہے۔
یہاں ایک سال میں اڑھائی ہزار فلمیں بنائی جارہی ہیں جس نے اسے بولی ووڈ کے بعد دوسرا سب سے بڑا فلم پروڈیوسر بنا دیا ہے۔ اس انڈسٹری میں فارمنگ کے بعد سب سے زیادہ یعنی 10 لاکھ افراد کام کرتے ہیں اور یہ اپنے ملک کی معیشت کو سالانہ 8 کروڑ ڈالر فراہم کر رہی ہے۔
نائیجیریا کی فلموں نے کم از کم ٹیلی ویژن پر پورے افریقہ میں امریکی بھارتی اور چینی فلموں کی جگہ لے لی ہے۔ جیسا کہ یہاں کے ایک ممتاز فلمساز جے یوگیزو نے کہا کہ یہاں ہم بلاوجہ وقت ضایع نہیں کرتے۔ ہماری فلموں کی مقبولیت کی وجہ ان کی ٹیکنیکل ڈیپتھ نہیں بلکہ کہانیاں ہیں۔ ہم دنیا بھر کو افریقی کہانیاں سناتے ہیں۔