والد کے ساتھ مل کر کام کرتا رہوں گا اسی میں کامیابی ہے بلاول
آصف علی زرداری نہ صرف پارٹی بلکہ پورے ملک کا ایک عظیم اثاثہ ہیں، بلاول
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ والدآصف علی زرداری کے ساتھ ملکر کام کرتا رہوں گا اسی میں کامیابی ہے۔
میڈیا میں آنے والی رپورٹس کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرے والد سابق صدر آصف علی زرداری اور میں نے ساتھ مل کر کام کیا ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے اور اس میں ہی ہماری کامیابی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم ایک مکمل باہمی ٹیم کی طرح کام کر رہے ہیں اور تاریخ گواہ ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی دوران قید بہادری اور بیباکی سے کی گئی جدوجہد کی وجہ سے کارکنان اور عوام نے ہمیشہ انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعدان کے دانشمندانہ فیصلوں اور ان فیصلوں کی وجہ سے ملک میں جمہوریت کو پٹری پر لانے اور پارلیمینٹ کی مضبوطی کے لیے صدر طور اپنے اختیارات منتقل کرنے سے یہ ثابت ہوا کہ آصف علی زرداری نہ صرف پارٹی بلکہ پورے ملک کا ایک عظیم اثاثہ ہیں۔