الطاف حسین کی جانب سے ریفرنڈم عوامی امیدوں کا مرکز ہے
عوام کی رائے ملکی صورتحال میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی،آصف حسنین.
حق پرست رکن قومی اسمبلی سید آصف حسنین نے کہا ہے کہ عوام کی رائے ملک کی موجودہ صورتحال میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔
ملک کی موجودہ نازک ترین صورتحال میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے عوامی ریفرنڈم عوام کی امیدوں کا محور و مرکز ہے، عوام ریفرنڈم میںاپنی رائے کا اظہار کریں گے کہ انھیں ''قائداعظم کا پاکستان چاہیے یا طالبان کا پاکستان''، پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلیے یہ ریفرنڈم انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ریفرنڈم کے حوالے سے عوام کا جوش و خروش قابل دید ہے، عوام کا یہ جوش و جذبہ اس بات کی علامت ہے کہ ملک بھر کے عوام الطاف حسین کو اپنا لیڈرسمجھتےہیں اس لیے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلیے الطاف حسین نے عوام سے رائے طلب کی ہے، ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی سید آصف حسنین نے مختلف کالجوں کے طلبا و طالبات اور سماجی تنظیموں کے وفود سے ریفرنڈم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید خالد احمد نے کہا کہ عوامی ریفرنڈم ملک میں مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا اور ملک کی سالمیت اور بقا کیلیے مفید ہو گا۔