آئندہ ڈھائی برسوں میں عوام کی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے شہباز شریف

محروم طبقات کو ترقی کےدھارے میں لانا مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ہے، وزیراعلٰی پنجاب

موجودہ حکومت نے وسائل کا رُخ غریب اورکم ترقی یافتہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے،شہباز شریف فوٹو: فائل

وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئندہ ڈھائی برسوں کے دوران عوام کی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔


لاہور میں قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیر اعلٰی پنجاب نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا، آمریت کے دور میں ترقیاتی اسکیموں کے نام پر کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم رہا ہے لیکن محروم طبقات کو ترقی کے دھارے میں لانا ہمارا ایجنڈا ہے، موجودہ حکومت نے وسائل کا رُخ غریب اورکم ترقی یافتہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے، صوبے بھر میں اربوں روپے کی لاگت کے منصوبے تیز رفتاری سےمکمل کئے جارہے ہیں، آئندہ ڈھائی برسوں کے دوران عوام کی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔
Load Next Story