سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی
پرویز مشرف کو ریڑھ کی ہڈی اور بائیں پاؤں میں درد کی شکایت پر ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا۔
ISLAMABAD:
سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انھیں گھر پر مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پرویز مشرف کو ریڑھ کی ہڈی اور بائیں پاؤں میں درد کی شکایت پر ڈاکٹر امتیاز ہاشمی کی سربراہی میں پی این ایس شفا کی 3 رکنی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا، ڈاکٹرز نے سابق صدر کے معائنے کے بعد انھیں گھر پر مکمل آرام کرنے اور تقاریب میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی پرویز مشرف کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی جس کے بعد انھیں پی این ایس شفاء منتقل کیا گیا اور علاج و معالجے کے بعد انھیں گھر جانے کی اجازت دی گئی۔