مدینہ منورہ میں دفن ہونے والوں میں مصری پہلے‘ پاکستانی دوسرے نمبر پر

مدینہ منورہ میں دفن ہونے والوں میں پاکستانی شہری 19فیصد شرح کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔

مدینہ منورہ میں دفن ہونے والوں میں پاکستانی شہری 19فیصد شرح کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔ فوٹو: وکی پیڈیا

مدینہ منورہ میں دفن ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد مصری باشندوں کی ہے جن کی شرح23 فیصد ہے جبکہ پاکستانی شہری 19فیصد شرح کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔


مدینہ منورہ میں حاجیوں کی خدمت اور دیکھ بھال کے نگران ادارہ نیشنل ادلاء فائونڈیشن کے اعدادوشمار کے مطابق مدینہ میں مرنے والے 99 فیصد حاجیوں کے لواحقین انہیں مدینہ منورہ میں دفن کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں اور اکثر عازمین تو سفر حج پر روانگی سے پہلے ہی اپنے اہلخانہ کو تاکید کرتے ہیں کہ موت آنے کی صورت میں انہیں مدینہ میں سپرد خاک کیا جائے۔

نیشنل ادلاء فائونڈ یشن کے مطابق مدینہ منورہ میں دفن ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد مصری باشندوں کی ہے جن کی شرح 23 فیصد ہے ، پاکستانی شہری 19 فیصد شرح کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ انڈونیشیا کے رہنے والے8 فیصد شرح کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ فائونڈیشن کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عبداللہ بصروی نے بتایا کہ جنت البقیع میں 10ہزار سے زائد صحابہ کرام ؓ کی آخری آرام گاہ ہے جہاں ازواج مطہرات اور رسول اللہ کے صاحبزادے حضرت ابراہیم ؓ ابدی نیند سو رہے ہیں ۔
Load Next Story